ابنا: اقوام متحدہ میں ایران کے مندوب محمد خزاعی نے بان کی مون کو خط ارسال کرکے فلوریڈا کے ایک کلیسا میں مسلمانوں کی مقدس کتاب قرآن کریم کی کھلے عام بے حرمتی پر اپنے گہرے افسوس اور تشویش کا اظہار کرتے ہوئے سکریٹری جنرل سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس گستاخانہ اقدام پر جس سے ایک ارب ساٹھ کروڑ مسلمانوں کے جذبات مجروح ہوئے ہيں فوری ردعمل کا اظہارکریں۔انہوں نے کہا کہ اس گھناؤنے اقدام کے مجرموں کو سزادیا جانا بہت ضروری ہے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
/110